نیٹ فلکس سبسکرپشن فیس پر بھی ٹیکس لگ گیا

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس کے صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑے گا۔ بینک نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے کے لیے ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔

گزشتہ برس بینکوں کو اشتہاری خدمات پر صوبائی سیلز ٹیکس کا 13 فیصد کٹوتی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے اب نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:فاکس کارپوریشن ویڈیو اسٹریمنگ میں نیٹ فلکس کو پچھاڑنے کے لیے تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ٹرانزیکشنز (فائلرز) پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔ نان فائلرز کے لیے بین الاقوامی لین دین پر ایڈوانس ٹیکس مختلف ہے۔ غیر اے ٹی ایل افراد پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد ہوگا۔

نیٹ فلکس ماہانہ پیکج (بغیر ٹیکس)

موبائل: 250 روپے ماہانہ
بیسک: روپے 450 روپے ماہانہ
اسٹینڈرڈ: 800 روپے ماہانہ
پریمیم: 1،100 روپے ماہانہ

مزید پڑھیں:نیٹ فلکس نے آف لائن ونڈو صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈِس ایبل کردیا

نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا کہ صارف کہاں رہتا ہے اس پر منحصر ہے کہ ان سے سبسکرپشن کی قیمت کے علاوہ ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔ نئے فنانس بل 2024 کے تحت اب ٹیک کمپنیوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے پیسےکماتی ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس سٹریمنگ سروس ہے جو انٹرنیٹ سے منسلک ہزاروں ڈیوائسز پر ٹی وی شوز، فلمیں، دستاویزی فلمیں اور بہت کچھ پیش کرتی ہے۔ نیٹ فلکس 250 روپے سے لے کر 1100 روپے ماہانہ تک کہ مختلف سبسکرپشن پلانز دیتی ہے، جس سے صارفین اس کے شوز دیکھ پاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دی گریٹ انڈین کپل شو کا نیٹ فلکس پر ناکامی کا حیران کن انکشاف

نیٹ فلکس کو کروڑوں روپے انکم ٹیکس دینے کا نوٹس

پاکستان کے مالیاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ اسٹریمنگ جائنٹ ’نیٹ فلکس‘(Netflix) کو انکم ٹیکس کی مد میں20 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او اسلام آباد نے انکم ٹیکس آرڈیننس (آئی ٹی او) 2001 کے سیکشن 6 کے تحت اسٹریمنگ جائنٹ سے 2 مختلف برس کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے۔ کیونکہ نیٹ فلکس نے پاکستان میں مالی سال 2021 کے دوران 1.3 بلین کی آمدنی کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم