بلوچستان کے لیے کسان پیکج: وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت اس منصوبے پر 55 ارب روپے خرچ ہوں گے جس میں سے 70 فیصد ادائیگی وفاق کرے گا، جبکہ 30 فیصد ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے اہم پیشرفت

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شبہاز شریف، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور چیف سیکریٹری بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کے ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہونے کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب روپے سبسڈی کی رقم صوبے کی ترقی اور خوشحالی پر لگی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، احسن اقبال کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ کسانوں کو سولر پینل مہیا کریں گے، وزیراعلیٰ نے 3 ماہ میں 28 ہزار کنکشنز لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وفاق کی جانب سے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں، چاروں صوبوں کے ایک ہزار گریجویٹس کو زرعی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا، جبکہ بلوچستان کا کوٹہ دیگر صوبوں سے 10 فیصد زیادہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!