احسن اقبال کا دورہ چین، سی پیک کی سیکیورٹی سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور احسن اقبال کل سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران چائنہ کوآپریشن ایجنسی کی تقریب میں شرکت سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے سی پیک منصوبوں اور پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور احسن اقبال کل سے چین کا 4روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران احسن اقبال خصوصی طور پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا سوات واقعہ پر ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

دورہ چین کے دوران باہمی ملاقاتوں کے دوران سی پیک انڈسٹریل زونز اور پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

واضح رہے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دورہ پاکستان چین تعلقات میں استحکام سی پیک کی رفتار میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کے تناظر میں ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے سینیئر وزیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتوں میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں