خاور مانیکا کی پریس کانفرنس میں وکیل کا لڈو کھیلنا موضوع بحث بن گیا

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دو روز قبل پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  قوم کو وجہ تو بتادیں کہ اتنی جلدی کس بات کی تھی کہ عدت کو بھی پورا نہیں ہونےدیا گیا۔

ایک طرف خاور مانیکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور قانونی پیچیدگیوں کو موضوع بنائے رکھا اور چیف جسٹس سے گزارش کرتے رہے کہ وہ اس کیس کے لیے میڈیکل بورڈ اور شعریعت کے نمائندوں کا بورڈ بنائیں جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل اس سنجیدہ پریس کانفرنس کے دوران موبائل پر لڈو اسٹار گیم کھیلتے رہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کیا جلدی تھی کہ عدت میں نکاح کیا؟ حقائق قوم کو بتائیں، خاور مانیکا

وکیل کی ویڈیو وائرل ہوئی تو خاور مانیکا کے الزامات سے زیادہ ان کے وکیل سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہے، صارفین کا کہنا تھا خاور مانیکا کی باتیں اتنی غیر اہم تھیں کہ ان کے اپنے وکیل بھی اس سے اکتا گئے اور دورانِ پریس کانفرنس ہی لڈو اسٹار کھیلتے رہے۔

ایک صارف نے طنزاً ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خاور مانیکا کی اپنی زندگی بھی لڈو اسٹار جیسی ہے جس کے ساتھ کوئی اور کھیل رہا ہے۔

ایک ایکس صارف نے خاور مانیکا کی پریس کانفرنس پر پوچھا کہ یہ سب کیا ہے اور کتنی دیر مزید جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

ڈھاکا ائیرپورٹ کا تھرڈ ٹرمینل فعال کرنے کے لیے 19 جولائی تک معاہدہ متوقع

بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود سرحدی اموات کا سلسلہ جاری، ڈھاکا پریشان

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کے لیے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے