کوئٹہ میں مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاپتا شہری ظہیر بلوچ کے لواحقین کی احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے کئی مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتا شہری ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شرکا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے حساس اداروں سے رپورٹس طلب کرلیں

بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ سے کئی خواتین و بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اور علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ہونے والے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان صوبائی حکومت نے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ یہ احتجاج گزشتہ 10 سے 12 روز کے دوران  کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر جاری تھا۔

شاہد رند نے کہا کہ اس دوران ریاست کی جانب سے پرامن احتجاج پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آج مظاہرین نے سریاب روڈ کوئٹہ سے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی، جہاں تمام اعلیٰ حکام اور عمارتیں موجود ہیں۔

’پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین کی جانب سے ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن اس کے باوجود بھی مظاہرین نے ریڈ زون میں گھسنے کی کوشش کی‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل اور برداشت کا رویہ اختیار کیا، ریڈ زون کے حوالے سے پالیسی واضح ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں۔ کوئی بھی شخص یہ گروہ  کسی بھی علاقے میں پرامن احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریاست کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ریڈ زون اور ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے کی کسی کو بھی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اعتزاز احسن جبراً لاپتا افراد کی آواز بن گئے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

یاد رہے کہ لاپتا شہری ظہیر بلوچ کے لواحقین اور اہل علاقہ پچھلے 12 روز سے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، دھرنے کے باعث سریاب روڈ 12 روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان