آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر خود استقبال کیا

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خود ایئرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آذری صدر کا دورہ پاکستان،مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کا امکان

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف  سے باضابطہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں سے متعلق امور پروسیع پیمانے پرتبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ معزز مہمان کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے

آذربائیجان کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ صدر الہام علیوف پاک فضائیہ کے نور خان بیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا یہاں غیر ملکی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری مہمان صدر الہام علیوف کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں