ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستانی لیجنڈز آج سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ٹکرائیں گے

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنلز برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں آج کھیلے جائیں گے، پاکستان ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا، آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

پہلا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ چیمپیئنز لیگ آف لیجنڈز اہم مرحلے میں داخل، سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں کونسی ہیں؟

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

 سیمی فائنل کھیلنے والے ویسٹ انڈیز چیمپئنز اسکواڈ میں ڈیوین سمتھ، کلرک ایڈورڈز، چاڈوک والٹن (ڈبلیو)، جوناتھن کارٹر، جیسن محمد، ایشلے نرس، ڈیرن سیمی (سی)، نوین اسٹیورٹ، ریاد ایمرت، ٹینو بیسٹ، جیروم ٹیلر، فیڈل ایڈورڈز، سلیمان بین، کرس گیل اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کے مختلف رنگ، مختلف ڈھنگ

پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عبدالرزاق، یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، عامر یامین، وہاب ریاض، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد، سہیل تنویر، یاسر عرفات، محمد حفیظ اور توفیق عمرشامل ہوں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیمی فائنل بھی برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل 13 جولائی کو سیمی فائنلز کی 2 فاتح ٹیموں کے مابین برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی