حساس اداروں کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنایا جائے، عدالتی نوٹ

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے  وفاقی حکومت کی حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں: فون ٹیپنگ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر قانون

عدالتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، ایسے میں کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔

 فون ٹیپنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں آئی ایس آئی کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

درخواست میں کہا گیا کہ آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی، آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے، انڈین سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ حکومت کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دے اور اس درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی کو معطل کرے۔ مزید برآں، حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پی ٹی اے ایکٹ کے سیکشن 56 کے تحت رولز بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے ’فون ٹیپنگ‘ کے قانونی دائرہ کار پر جواب طلب کرلیا

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 8 جولائی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دی تھی۔ کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی، سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز: 37 ملازمین معطل، 10 کو شوکاز نوٹس

وفاقی حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں، وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن چاہتے ہیں : رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم