پنجاب حکومت واپس لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا: وزیر داخلہ

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت واپس لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعلیٰ کو 20 سے 22 روز ملے تھے، معزز عدالت نے پرویز الہیٰ کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا، انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی، ہماری عدالت سے استدعا ہے کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی، میری گاڑی پر جوتا مارا گیا اور جوتا مارنے والے کو ہمارے کارکنوں نے خوب مارا جس کا مجھے افسوس ہے، لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنے کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 186 اراکین نہیں، وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں، تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے، اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے، پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک میں مقیم ہیں، میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر پیشرفت ہوئی ہے، مارکو روبیو

ٹوکنومکس: چیٹ جی پی ٹی مفت کیوں ہے، مستقبل میں اے آئی کی قیمت کیسے طے ہوگی؟

ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے میں شامل، نیراج چوپڑا سے مقابلہ ہوگا

نواز شریف سے گزارش ہے کہ مریم نواز کو کراچی بھیج دیں، شاید وہ شہر کو ٹھیک کردیں، وسیم اختر

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ