تحریک انصاف کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی اور موقف اختیار کیاکہ ہم مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف حکومت پر پریشر بڑھانا چاہتی ہے، اس سے قبل 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاری کی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘