توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔

عمران خان کے وکلا نے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے اسلام آباد بار کی جانب سے جاری ہڑتال کا عذر پیش کیا۔

جس پر وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں۔ اگر ان کے وکیل ہڑتال پر ہوتے تو انہیں کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا۔ انکا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ میں ملزم کو حاضری یقینی بنانا ہوتی ہے۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اس کی سیکیورٹی کو لاحق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خواجہ حارث کا موقف تھا کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کسی بھی وقت عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔

’چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینےپر رپورٹ طلب کی ہے۔ لہٰذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ہم دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔‘

وکلا کی جانب سے دلائل کے بعد جج ظفر اقبال نے مشترکہ مشاورت سے عدالتی سماعت پر اتفاق رائے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر وکیل فیصل چوہدری نے عید کے بعد سماعت کی تجویز دی۔

تاہم خواجہ حارث کی جانب سے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرنے کی تجویز پر عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کی آج عدالتی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی۔

علاوہ ازیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس پر آئندہ سماعت کے دوران دلائل دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟