وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینےکاحکم دیدیا

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکاحکم دیدیا۔

پی ڈی ایم حکومت نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کو’ کیوریٹیو ریویو ریفرنس‘ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ریفرنس کے نام پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا۔ جسٹس قاضی فائز کےخلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا، یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔ انہوں نے  کہا کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔  مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن دور میں بھی اس ریفرنس کی مذمت کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے صدرکے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لیے ناجائزاستعمال کیا، صدر عارف علوی عدلیہ پرحملے کے جرم میں آلہ کار اورجھوٹ کےحصہ داربنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بارکونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی، اس ریفرنس سے متعلق پاکستان بارسمیت وکلا تنظیموں کی رائےکی قدرکرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی جانب سے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

گوگل کی 25 برس بعد سرچ میں بڑی تبدیلی، کیا ویب ٹریفک کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

5 سالہ بچے کی خواہش پر امریکی خاندان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنادیا

سی پیک فیز ٹو پر کام شروع ہو چکا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا