پیرس اولمپکس کھیلنے کے لیے اپنی انگلی کٹوانے والا کھلاڑی کون ہے؟

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اولمپکس کھیلنے کا ایسا حیرت انگیز جذبہ آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا نہ ہی دیکھا ہوگا۔ آسٹریلیا کے اسٹار ہاکی کھلاڑی میٹ ڈاسن نے پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت کے لیے اپنی انگلی کٹوا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ہاکی اسٹار میٹ ڈاسن نے 26 جولائی 2024 سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس گیمز میں شرکت کے لیے اپنی انگلی کا ایک حصہ کاٹ لیا ہے۔ ٹوکیو گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے 30 سالہ کھلاڑی کو ایک مشکل فیصلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دراصل ڈاسن کے دائیں ہاتھ کی انگوٹھی میں فریکچر ہوا تھا جس سے اس کی پیرس اولمپکس میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔ انجری کے بعد ان کے پاس 2 آپشن تھے، ایک انگلی کو قدرتی طور پر ٹھیک ہونے دینا، جس سے ان کی پیرس گیمز میں شرکت غیر یقینی ہو جائے گی، اور دوسرا انگلی کا کچھ حصہ کاٹ کر ایونٹ میں یقینی طور پر شرکت کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

ڈاسن نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنے جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے سیون نیٹ ورک کو بتایا کہ میرے پاس فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس وہ تمام معلومات موجود تھیں جن کی مجھے نہ صرف پیرس میں کھیلنے بلکہ اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں فیصلہ کرنے اور خود کو بہترین صحت دینے کے لیے درکار تھیں۔

فیلڈ ہاکی میں مضبوط ٹیموں میں سے ایک، آسٹریلیا گزشتہ ایڈیشن سے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرے گی، جب اس نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ آسٹریلوی مردوں کی ہاکی ٹیم دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور وہ اولمپکس مہم کا آغاز 27 جولائی کو ارجنٹائن کے خلاف میچ سے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں