عمران خان نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی، چیف جسٹس سے انصاف کی امید نہیں، مؤقف

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران کان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:’مجھے فوج کے حوالے نہ کیا جائے‘، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے استدعا

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ  چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرے خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔ ا نہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ2019  میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی۔

321f9146-58e6-465b-b685-d0ab1ca123ac by akkashir on Scribd

 

میری آئینی ذمہ داری کو ذاتی حملہ تصور کیا گیا

درخواست کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا۔ اغلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسیٰ نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کے اقدامات سے اتفاق کیا۔ درخواست گزار سمجھتا تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے۔تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کیمطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم