جنرل عاصم منیر نیوٹرل ہوجائیں، عمران خان کی درخواست

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی خاطر نیوٹرل ہوجائیں اور اس ملک کو چلنے اور سنورنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام، یہ راستہ نکالنے کے لیے جال بن رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اڈیالہ جیل کے باہر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ درخواست ہی کی جاسکتی ہے کہ جنرل عاصم منیر نیوٹرل ہوجائیں۔ ’آپ نیوٹرل ہوں گے، اس ملک کو چلنے دیں، اسے اپنا آپ سنوارنے دیں۔‘

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا دوسرا پیغام 9 مئی سے متعلق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سیدھی سی بات ہے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

’آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ 9 مئی کی ساری سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیں اور کیس چلائیں، اس میں آپ کو سب نطر آجائے گا کہ کون ذمہ دار تھے اس کے، لیکن اس کی فوٹیج کے بغیر آپ کو پتا نہیں چلے گا۔‘

مزید پڑھیں: عمران خان کا پیغام ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمرایوب

علیمہ خان کا کہنا تھا ان سمیت ہزاروں لوگ اس کیس میں ملوث ہیں، جبکہ بیشتر بے گناہوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، انہیں رہا کیا جائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کیس چلا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

’۔۔۔لیکن جو بے گناہ لوگ ہیں انہیں چھوڑا جائے، عمران خان ہر مرتبہ کہتے ہیں جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں آپ رہا کریں۔‘

مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی سے بات کرنے کا بیان درست قدم ہے، فواد چودھری

علیمہ خان کے مطابق آج عمران خان سے ان کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جس کے اختتام پر ان کے یہی دو پیغامات تھے کہ مقدمات چلائے جائیں اور جنرل عاصم منیر نیوٹرل ہوجائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ