اداکارہ سے تعلق چھپانے کے لیے رشوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں 2016 کی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی ایک خاتون کردار کو زبان بندی کے لیے رقم ادا کرنے کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گی۔

’نیویارک ٹائم‘ کے مطابق مین ہٹن کی گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق صدر پر فرد جرم ان الزامات کی تحقیقات کے بعد عائد کی گئی ہے جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرم نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ایک فحش فلموں میں کام کرنے والی خاتون کو بعض معاملات میں زبان بند رکھنے کے لیے رقم ادا کی تھی۔

جیوری کے اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرم امریکا کی تاریخ کے پہلے صدر قرار پائے ہیں جنہیں یوں کسی مقدمے میں فرد جرم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ فرد جرم عائد کرنے کا عمل اس معاملے میں وسیع پیمانے پر ہونے والی چھان بین کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق قانونی اور سیاسی ماہرین کے نزدیک کسی بھی امریکی صدر پر یوں فرد جرم عائد ہونا ایک تاریخی پیشرفت ہے جو 2024 کی صدارتی دوڑ کو ہلا کر رکھ دے گی اور ہمیشہ کے لیے اس طرح کی کسی بھی صورتحال میں مثال کا کام دے گی۔

قبل ازیں جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں تب  ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ مسٹر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی سے ان کے سرنڈر کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق مسٹر ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ منگل کو خود کو پیش کریں گے۔ڈنلڈ ٹرمپ کے وکیل سوسن آر نیکلس کے مطابق اس موقع پر مخصوص الزامات کو ’سرمہر‘ کر دیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل جانچ پڑتال اور بار بار تحقیقات کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے خلاف  2020 کی انتخابی عمل میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں سے متعلق تحقیقات بھی آخری مراحل میں ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ڈیموکریٹ رکن مسٹر بریگ پر تنقید کرتے ہوئے اس کیس کو سیاسی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے خود کو ’مکمل طور پر بے قصور شخص‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سیاسی ظلم و ستم اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر انتخابی مداخلت ہے‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا زن فاحشہ ’سٹورمی ڈینیئلز‘ سے کبھی کوئی افیئر نہیں تھا، جو انتخابی مہم کے دوران میرے ساتھ اپنی کہانی بیچنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانے بننے والے ’مسٹر بریگ‘ اس کیس میں پراسیکیوٹر کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، امکان ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کی اس کارروائی کے بعد وہ سخت سیاسی اسپاٹ لائٹ کو برداشت کرنے والی قومی شخصیت بن جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp