آرمی چیف کی منتیں کرنے والے عمران خان پورا سچ اگل دیں، عرفان صدیقی کا طنز

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی منتیں کرنے والے بانی پی ٹی آئی بہادر بنیں اور پورا سچ اگلتے ہوئے کہہ دیں کہ پی ٹی آئی کو فوج سے انہوں نے خود لڑایا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کے اعصاب جواب دے گئے ہیں تو پھر پورا سچ اگل دیں۔ ’دوسروں پر الزام تھونپنے کے بجائے مردانگی کا مظاہرہ کریں‘

یہ بھی پڑھیں کیا ملک و فوج کے خلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ جنرل عاصم منیر کی بحیثیت آرمی چیف تقرری روکنے کے لیے انہوں نے پنڈی پر یلغار کی، یہ بھی بتائیں کہ کبھی خود اور کبھی پر بیگم پر قاتلانہ حملوں کے الزامات بھی انہوں نے لگائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان یہ بھی کہیں کہ 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی سازش کرکے عاصم منیر کا تختہ الٹنے کی سازش بھی انہوں نے ہی کی، اور فوجی تنصیبات و شہدا کی یادگاروں پر حملے کرائے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کہہ ڈالیں کہ آرمی چیف عاصم منیر اور فوج کو گالیاں انہوں نے دلوائیں، اور بیرون ملک اپنی فوج اور چیف کے خلاف اشتہاری مہم چلوائی۔

یہ بھی پڑھیں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کو خیبرپختونخوا میں نصاب کا حصہ بنالیں، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو مشورہ

انہوں نے مزید لکھتے ہوئے کہاکہ عمران خان یہ بھی کہہ دیں کہ عاصم منیر کو اس عہد کا یحییٰ خان باور کرانے والی ویڈیو میں نے بنوائی جبکہ جیل میں بیٹھ کر فوج اور چیف کے خلاف مضمون بھی میں لکھ رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل