گڑ کی چائے :جوڑوں کے درد،خون کی کمی کے لیے مفید

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چائے کا استعمال پاکستان کے تقریباً ہر گھر میں کیا جاتا ہے لیکن اگر چائے میں چینی کی بجائے گڑ شامل کرلیا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتی ہے اورخون کی کمی کو پورا کرتی ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتی ہے۔

گڑ کو چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گڑ والی چائے کے ایک درمیانے کپ میں اوسطاً38کیلوریز ہوتی ہیں۔

گڑ کی چائے کے فوائد:

1۔اعلیٰ درجے کی قوت مدافعت

چائے میں ادرک کے ساتھ چینی کی بجائے گڑ استعمال کیا جائے تو یہ آئرن، منرلز، زنک اور سیلینیم جیسے کئی غذائی اجزا کو متحرک کرتا ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔

2۔وزن کم کرنے کے لیے مددگار

اکثر لوگ باقاعدگی سے ورزش نہیں کر پاتے لیکن وہ اپنے وزن میں کمی ضرور لانا چاہتے ہیں۔
لیکن گڑ والی چائے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

گڑ میں کئی ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کی کیلوریز کو قدرتی طور پر جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ جبکہ چائے میٹابولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

3۔نظام انہضام میں بہتری

گڑ کی چائے قبض میں مبتلا افراد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ آنتوں کو متحرک کر دیتی ہے۔

اگر گڑ کی چائے کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو ہاضمے کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

4۔خون صاف کرتا ہے

ماہرین صحت روزانہ گڑ کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون کو صاف کرتا ہے۔

5۔اینٹی آکسیڈینٹس کا ذریعہ

عام چائے میں گڑ شامل کرنے سے اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔

6۔گڑ خون کی کمی دور کرتا ہے

 ڈاکٹرز خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے گڑ کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گڑ کی چائے ہمارے جسم میں آئرن کی ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔

7۔ درد شقیقہ(مائیگرین)سے نجات

درد شقیقہ کے شکار افراد کے لیے گڑ کی چائے مفید ہے کیونکہ گڑ کی چائے  اس درد سے نجات دلانے اور ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے

8۔جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے

100گرام گڑ میں40سے 100ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔ گڑ کی چائے وٹامنز اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے اور جوڑوں کے درد اور ہڈیوں سے متعلق مسائل کو کم کرتی ہے۔

مضر اثرات:

کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گڑ کی چائے کے فوائد ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں۔

ملاوٹ والا گڑ ہمارے جسم کی غیر ضروری چربی کو بڑھاتا ہے۔
گڑ کے زیادہ استعمال سے قبض ہو سکتی ہے۔
ایک ہی وقت میں گڑ کا زیادہ استعمال بد ہضمی کی وجہ بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی