پنجاب لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی عارف ملک نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے ساتھ ان کی نازیبا حرکات والی جعلی ویڈیوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلک جاوید کیخلاف درخواست، عدالت کا عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا مشورہ
جمعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹرفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم ونگ لاہور کے نام دی گئی درخواست میں وی نیوز کے رپورٹرعارف ملک نے استدعا کی ہے کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور پیشہ کے اعتبار سے وہ ایک صحافی ہیں، جنہوں نے چند ماہ قبل وی نیوز کے لیے وزیراطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا انٹرویو کیا، جس کی ویڈیوریکارڈنگ بھی آن ایئرہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو کے ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، شزہ فاطمہ
عارف ملک نے کہا کہ عظمیٰ بخاری عہدے سے ہٹ کرمعاشرے کی ایک انتہائی قابل احترام خاتون ہیں، سوشل میڈیا کے چندرشرپسندعناصرنے عظمیٰ بخاری کے انٹرویو والی ان کی ویڈیو کومصنوعی ذہانت اورڈیپ فیکس اے آئی کے ذریعے تبدیل کرکے سوشل میڈیا پراَپ لوڈ کردیا ہے۔
عارف ملک کے مطابق شرپسندوں اورجعل سازوں نے سوشل میڈیا پرانہیں عظمیٰ بخاری کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا ہے، جو کہ اخلاق سے گری ہوئی حرکت اورمعززشہریوں کی عزت سے کھیلنے کی کوشش ہے۔
عارف ملک نے درخواست میں بتایا ہے کہ یہ جعلی ویڈیوAhafiq5689 ،PTI، M imtiaz ،Bhojia، کپتان کا سپائی اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ اسمی NO Fearپرسے شیئرکی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر عظمیٰ بخاری کا فلک جاوید کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
صحافی عارف ملک نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان تمام جعلی اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان جعل سازوں اورشرپسندوں کوگرفتارکرکے کیفر کردارتک پہنچائیں۔
درخواست میں عارف ملک نے مزید استدعا کی ہے کہ ان تمام شوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس لف درخواست ہیں اورسائل کی استدعا ہے کہ سائل کو انصاف فراہم کیا جائے اور سائل کی ایڈیٹ شدہ جعلی ویڈیوزکوفوری سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کروایا جائے اورسائل کوانصاف فراہم کیا جائے اورالزام علیہان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے۔