مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرائیں، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطین کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کو تقویت دے گی، مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرائیں۔

ترجمان جمعیت علما اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں اور اسماعیل ہنیہ شہید کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے، جمعیت علما اسلام اور پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی، اور پاکستانی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں کیا اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا؟ حماس رہنما خالد قدومی نے اہم انکشافات کردیے

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس نومبر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں حماس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp