کل ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا، وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کا امکان

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، یہ دن کشمیرپر بھارت کے ناجائز قبضے اور 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف بطور یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

امسال بھی وزیراعظم شہبازشریف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اہم پالیسی بیان دیں گے، ان کا مظفرآباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال: جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تب پاکستان کا ردعمل کیا تھا؟

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو یوم استحصال کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

یوم استحصال بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف اور کشمیریوں کے آزادی کے حق کی حمایت کے خصوصی دن کے طورپر منایا جائے گا۔

یوم استحصال پر جموں و کشمیر کے تنازعے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی وعدہ خلافیوں کو اجاگر کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ استحصال: بھارت 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام واپس لے، پاکستان کا مطالبہ

پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف کا 5 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے مظفرآباد جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف یوم استحصال پر اہم پالیسی بیان بھی دیں گے۔

یوم استحصال پر خصوصی واک ہوگی، وفاق سمیت چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی تقاریب ہوں گی، خصوصی نشریات چلائی جائیں گی، تحریک آزادی کشمیر کے قائدین، کشمیریوں کی قربانیوں، بھارتی مظالم کے حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔

یوم استحصال کی مناسبت سے نغمہ جاری

یوم استحصال کی مناسبت سے خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانا ہے، اس نغمے کے بول درج ذیل ہیں۔

ہم جنم جنم رسوا جو ہوئے
ہم روز روز جو خون ہوئے

لوٹے بھی گئے مسلے بھی گئے
دربار حکم گونجے بھی گئے

اٹھے گی اب یہ وادی
لے کر رہیں گے آزادی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟