5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کی۔ 5 اگست کو ملک بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا۔

اسلام آباد میں کشمیری حریت رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنا حق مانگتے ہیں تو ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرغاضبانہ  قبضہ کر رکھا ہے۔ 5 اگست کو بھارتی قبضے کے 5 برس مکمل ہوجائیں گے اس دوران بھارت نے 887 کشمیریوں کو شہید کیا۔

مزید پڑھیں:’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

 وفاقی وزیر امورِ کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرداروں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ کشمیریوں کا فیصلہ ان کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں زور زبردستی آوازیں دبانے کی کوشش کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر روا رکھا گیا جو تاحال جاری ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ عالمی ادارے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم