بنگلہ دیش میں کشیدہ صورتحال یکسر بدلنے لگی، صدر کا اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا اور مظاہرین کی فوری رہائی کا حکم

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

صدر کی پریس ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ شہاب الدین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف کا مخلوط عبوری حکومت بنانے کا اعلان

اجلاس کے بعد بنگلہ دیش کے صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دے دیا جب کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر تشدد مظاہروں اور احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گئیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل وقارالزمان، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں سول نافرمانی کی تحریک میں شدت، ایک روز میں 100 سے زائد ہلاکتیں، کرفیو نافذ

اس سے قبل جنرل وقار الزمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور فوج نگراں حکومت تشکیل دے گی۔ اجلاس میں فوری طور پر عبوری حکومت تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیخ حسینہ واجد جولائی کے اوائل سے ہی اپنی حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن اتوار کے روز پر تشدد مظاہروں کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئیں جن میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی سربراہ78 سالہ خالدہ ضیاء کی صحت خراب ہے اور انہیں 2018 میں رشوت ستانی کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم