عراق: فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق میں ایک فوجی اڈے پر مشتبہ راکٹ حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، مغربی عراق میں واقع فوجی اڈے ’الاسد ایئر بیس‘ پر 2 ’کٹیوشا‘ راکٹ داغے گئے جو فوجی اڈے کے اندر آکر گرے، الاسد ایئربیس پر گزشتہ 10 دن میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 3فوجی ہلاک، 25 زخمی، امریکا کا ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر الزام

امریکی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایئربیس پر راکٹ حملے میں کم سے کم 7 امریکی فوجی زخمی ہوئے جس میں سے ایک اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بدلے کے طور پر کیا گیا یا حملے کے پیچھے کسی اور عسکری گروپ کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ: پاسداران انقلاب نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچانے کا صہیونی دعویٰ مسترد کردیا

واضح رہے کہ عراق میں امریکی ایئر بیس پر یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے لبنان میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر فواد شکر اور ایران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے