پاکستان 32 برس بعد اولمپکس میڈل سے ایک قدم کی دوری پر؟

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان 32 برس بعد اولمپکس میڈل سے ایک قدم کی دوری پر ہے۔ اولمپکس میڈل کی پہلی اور آخری امید ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل مقابلہ 8 اگست کی رات 11 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 89.34 میٹر تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس 88.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھرو پھینک کر تیسرے نمبر پر رہے۔

8 اگست کو فائنل مقابلے میں کیا ہوگا؟

پیرس اولمپکس منتظمین نے جیولین تھرو مقابلوں کے لیے 32 پلیئرز کو 2 گروپس میں تقسیم کیا تھا۔ دونوں گروپس سے ٹاپ 6 پلیئرز فائنل کھیلیں گے۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ بی میں شامل ہیں۔ عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس 2024: ارشد ندیم نے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اولمپکس منتظمین نے فائنل میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفیکیشن معیار کو بڑھا دیا ہے۔ اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی کی حد مقرر تھی۔ فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز نے جگہ بنائی ہے۔ 84 میٹر کی تھرو کرنے والوں کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کو فائنل کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔

32 برس بعد ارشد ندیم کی شکل میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید باقی

یاد رہے کہ پاکستان نے 1992 کے بعد سے اولمپکس میں کوئی بھی میڈل نہیں جیتا، تب پاکستان ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ لگ بھگ 32 برس بعد ارشد ندیم کی شکل میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید باقی ہے۔ ارشد ندیم پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں، یوں وہ پاکستان کی تاریخ کے اب تک کے عظیم ترین ایتھلیٹ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم بمقابلہ نیرج چوپڑا، کس کا پلڑا بھاری؟

پاکستانی دستے میں شامل 7 میں سے 6 ایتھلیٹس کا سفر پہلے مرحلے ہی میں ختم

یاد رہے کہ اس سے قبل پیرس اولمپکس 2024 میں شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل ایونٹ میں غلام مصطفیٰ بشیر بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔ پاکستانی دستے میں شامل 7 میں سے 6 ایتھلیٹس کا سفر پہلے مرحلے ہی میں ختم ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم