مالی مشکلات کی شکار خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی مشکلات کا شکار خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحصیل میئر اور چیئرمین کا اعزازیہ 100 فیصد بڑھایا جائے گا، جس کے مطابق تحصیل میئر 80 ہزار روپے ماہانہ وصول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

دستاویز میں سامنے آیا ہے کہ نیبر ہوڈ کونسل اور ویلج کونسل چیئرمین کا اعزازیہ 20 ہزار سے 30 ہزار تک کیا جائے گا۔

حکومت نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ اجرات اور الاؤنس رولز 2022 میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزازیہ میں اضافے کا مقصد بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ تحصیل میئر کے لیے سالانہ 344 ملین روپے سے زیادہ مختص کرےگا، جبکہ نیبر ہوڈ کونسل اور ویلج کونسل چیئرمین کے اعزازیہ کے لیے 2 ہزار 412 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیشرفت، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر کے لیے مختص ماہانہ کرایوں کی مد میں بھی فنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق اسکول ٹیچر چین کے نئے ارب پتی بن گئے، کمپنی کے حصص میں 787 فیصد اضافہ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں دھچکے کے بعد ٹرمپ کی شمالی کوریا سے دوبارہ رابطوں کی کوشش کا امکان

کیا آپ کا بچہ آپ سے دور ہورہا ہے؟ ماہرین نے خطرے کی ابتدائی نشانیاں بتادیں

کیا اب کمپیوٹر پر بھی مفت 4K ویڈیوز ایڈٹ کر سکیں گے؟ انسٹاگرام نے بڑا سرپرائز دے دیا

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی دباؤ کا شکار

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟