فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز سرکل نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے بڑی کارروائی کرکے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم عدنان اقبال کو کرک سے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گجرات سے گرفتار
ملزم نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی، ملزم نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھے تھے۔
ملزم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متاثرہ کا قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتا تھا اور قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزمان کو ایف آئی اے نے دھر لیا
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزم کے زیراستعمال موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا
ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔