‘گولڈ میڈل جیتنے والا بھی ہمارا بچہ ہے’، بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے مزید کیا کہا؟

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ہر پاکستانی نازاں ہے لیکن آپ اگر اسی جیولن تھرو ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کے جذبات سے واقف ہوں تو آپ کی خوشی دوبالا ہوجائے گی۔

گزشتہ رات جیولن تھرو کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے جہاں اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بھی نہیں بھولیں۔

سروج دیوی نے ارشد ندیم کو اپنا لڑکا یعنی بیٹا کہتے ہوئے ان کی محنت کی تعریف کی۔ ’ہم بہت خوش ہیں، ہمیں تو سلور بھی گولڈ برابر لگ رہا ہے، جس کو گولڈ (میڈل) ملا ہے وہ بھی ہمارا لڑکا ہے، ہر کوئی بہت محنت کرنے کے بعد وہاں جاتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: نئے اولمپک ریکارڈ کیساتھ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب، پاکستان میں جشن کا سماں

واضح رہے کہ پیرس جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں 26 سالہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا دباؤ کا شکار نظر آئے اور دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر کی صرف ایک جائز تھرو میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس کا ریکارڈ بناتے ہوئے 92.9 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی کی ’اسپورٹنگ اسپرٹ، محبت اور وقار‘ کے اظہار پر نثار ہوتے نظر آئے، کچھ نے اسے انٹرنیٹ پر بہترین ویڈیو قرار دیا تو بعض صارفین نے اسے ماں کے عالمی پیار کے اس اظہار کو اپنے دن کو اچھا بنانے کا سبب گردانا۔

مزید پڑھیں: گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم پر انعامات کی برسات

نیرج چوپڑا کی والدہ نے بتایا کہ وہ سلور میڈلسٹ کے لیے چورما بنائیں گی جو اسے پسند ہے۔ ’اس نے (نیرج چوپڑا) نے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہم اس کی واپسی پر شاندار استقبال کریں گے، چونکہ اسے چورما پسند ہے، اس لیے ہم اس کے لیے وہی بنائیں گے۔‘

’یہ ارشد ندیم کا دن تھا‘

نیرج کے والد ستیش کمار نے اپنے بیٹے کی اولمپکس میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کا دن ہے، انہوں نے نیرج چوپڑا کی کارکردگی میں ان کی انجری کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں، ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

’ہر کسی کا اپنا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ لیکن ہم نے سلور میڈل جیتا ہے، اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس (نیرج) کی کمر کی چوٹ نے اس کی کارکردگی کو متاثر کیا، لیکن پیرس اولمپکس میں نیرج کی کامیابی پر ہمیں خوشی اور فخر ہے، تمام نوجوان اس سے متاثر ہوں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم