ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل دلوا دیا۔ اس اہم ترین فائنل سے قبل ارشد ندیم کی والدہ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ ان کا بیٹا اینٹیں بناتا تھا۔
ارشد کا تعلق تحصیل میاں چنوں میں واقع ایک گاؤں کے چھوٹے سے گھر سے ہے، جہاں فائنل سے قبل امید، بے چینی اور اضطراب کی ملی جلی کیفیتوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔
جیولن تھرو کے فائنلسٹ ارشد ندیم کے گھر اور محلے میں اس فائنل سے قبل کیا ماحل تھا، دیکھیے اشعر نعمان کی اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔