عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، ان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ’40 سال سے سیاست کررہا ہوں، 39 سال تک میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، لیکن میرے خلاف اب ایک سال میں ہی درجنوں مقدمات درج ہوگئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: سیاسی معاملات میں حکومت کے قول و فعل میں تضاد افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، سابق وزیر اعظم کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، وہ ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں سزا: الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیدیا

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا شخص غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟