گندم خریداری کرپشن کیس، سابق جی ایم پاسکو گرفتار

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاسکو گندم خریداری کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق جنرل مینیجر پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق، سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ظہور احمد رانجھا نے ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی فراڈ کرکے تبدیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: 34 ہزار ٹن گندم غائب، وزیراعظم نے مجرمانہ کارروائی کا حکم دے دیا

ایف آئی اے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا، گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کے ساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پاسکو کی منظور کردہ پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت سابق جی ایم ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، وجہ کیا ہے؟

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، پاسکو گندم اسکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟