حکومت پاکستان نے یوم آزادی پاکستان پر قوم کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، اب دام کیا ہے؟
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔