آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں نہ صرف بھرپور گہماگہمی رہی بلکہ تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا، جو ایک شفاف انتخابی عمل تھا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پہلے مرحلے میں واضح برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شااللہ کشمیر میں شیر دھاڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں جماعت نے بہترین انتخابی مہم چلائی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات : میرپور ڈویژن میں سیکیورٹی و انتخابی انتظامات مکمل، 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp