اگرعورت ہوتا تو میں بھی پردہ کرتا،ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو وائرل

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی 8 سال پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے مسلم خصوصاً افغانستان کی خواتین کے پردہ پر بات کرتے ہوئے تھا کہ ہم پردہ کوناگوارسمجھتے ہیں لیکن وہ ہزاروں سالوں سے پردہ کرتی آ رہی ہیں، ہم ان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اگر میں عورت ہوتا تو میں بھی پردہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی

جمعرات اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ  تقریب سے خطاب میں کہتے ہیں کہ میں نے پردہ کرنے والی خاتون کو دیکھا میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ کوئی ناگوار بات ہے افغان خواتین ہزاروں سالوں سے پردہ کر رہی ہیں۔ وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، تو ہمیں اس معاملے میں کیوں دخل دینا چاہیے؟ میرے خیال میں پردہ کرنا میک اپ سے زیادہ مناسب ہے۔ اگر میں عورت ہوتا، تو میں بھی پردہ کرتا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ خواتین کا انٹرویو کیا جا رہا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، ہم یہ پردہ ایک ہزار سال سے کرتی آ رہی ہیں پھر ہمیں کوئی کیوں کہے گا کہ ہم ایسا نہ کریں؟

مزید پڑھیں:کملا ہیرس صدراتی دوڑ میں آگے، سروے رپورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا پول کھول دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں تو پھر ہم کیوں ان کے معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں؟ درحقیقت یہ پردہ کرنا بہت آسان ہے، آپ کو میک اپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ اس میں ہر کوئی کتنا خوبصورت لگ رہا ہے، کیا میک سے زیادہ پردہ کرنا آسان نہیں ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو بتاؤں کہ اگر میں ایک عورت ہوتا، تو کیا میں ایسا نہیں کرنا چاہتا؟ میں ضرور ایسا کرنا چاہتا، میں ایسا کرنے کے لیے تیار ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور اپنی حکومت پر برس پڑے، ’بلیو پاسپورٹ اور مراعات مانگنے والے اراکین کے نام سامنے لائے جائیں‘

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

راجپال یادو کو چیک باؤنس کیس میں قید کی سزا، کروڑوں روپے ادا کرنے کا حکم

چین کا دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ، خلائی دوڑ میں اہم پیشرفت

2 روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بندوقیں خاموش، سفارتی کوششیں دوبارہ تیز

ویڈیو

اسلام آباد مینگو فیسٹیول: آموں کی بہار، شہریوں کا زبردست رش

خیبر پختونخوا: ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کی قانون سازی پر شدید عوامی ردعمل

استحکام پاکستان پارٹی وفاقی سیاسی قوت، عمران خان کے برعکس علیم خان کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، گل اصغر خان

کالم / تجزیہ

خارجی عفریت اور ہمارا فکری محاذ

کفالت نہیں، خود انحصاری

فتنۂ الخوارج کا بہیمانہ اندازِ قتل و قتال، جہاد یا حیوانیت..؟