کرنٹ لگنے سے باپ کی موت پر بیٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ کردیا

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے انتقال کرجانے والے گلزار نامی شہری کی بیٹی نے سٹی کورٹ میں سینیئر سول جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث ان کے والد کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق مرحوم گلزار لانڈھی مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا اور ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا،20 جولائی کو کام سے واپس گھر جاتے ہوئے مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق سڑک پر جمع پانی میں بجلی کا تار گرا ہونے سے کرنٹ موجود تھا، واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، ریسکیو اداروں نے بڑی مشکل سے جاں بحق شہری کی لاش وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا میٹر بند تو بل 3 ہزار سے زائد کیسے آیا؟ صارفین کے الیکٹرک پر برس پڑے

درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ بجلی کی فراہمی اور انفراسٹکچر کی مرمت کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل جان سے گیا، مرحوم کی بیٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعوی دائر کیا ہے۔

درخواست گزار نے کے الیکٹرک کے خلاف 3 کروڑ 92 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی گرا دی، ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے پولیس کو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دی، پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کررہی، عدالت پولیس کو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!