افغانستان اسمگلنگ ناکام، 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں میں افغانستان چینی اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کرکے حکام کے حوالے کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق  12 تا 23 اگست کے دوران مستونگ کے نواحی علاقے شیخ واصل سے ایف سی نارتھ نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 سو 10 میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی ہے۔ برآمد شدہ چینی 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، جسے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔

’ ایف سی بلوچستان-نارتھ کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کی، چینی کی ساری کھیپ قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی۔‘

ایف سی بلوچستان-نارتھ نے سال 2023 کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔ ناکام بنائی گئی اسمگلنگ کی اشیاء میں 2253 میٹرک ٹن چینی، 1307 میٹرک ٹن گندم، 2061 میٹرک ٹن یوریا کھاد اور 1 میٹرک ٹن منشیات بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ایف سی بلوچستان-نارتھ نے یہ کاروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی اور چمن کے مختلف علاقوں میں کی تھیں۔

چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، مقامی مارکیٹس میں اسمگل شدہ اشیاء ناپید ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کے لیے میسر نہیں ہوتی۔

’ایف سی بلوچستان کی جانب سے قانونی اسمگلنگ کی روکام کے لیے موثر کارروائیاں جاری رہے گی، دوسری جانب ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منتقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی