جنرل باجوہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، ان کی خواہش تھی ساحر شمشاد مرزا آرمی چیف بنیں، ملک احمد خان

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے تاہم ان کی خواہش تھی کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا آرمی چیف بنیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ نے خود مجھے کہاکہ میں نے پہلی بار مدت ملازمت میں توسیع لے کر غلطی کی، اب اگر دوبارہ ایسا کروں گا تو یہ جرم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن لینے سے واضح انکار کردیا تھا، ملک احمد خان کی گواہی

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاکہ جنرل باجوہ اپنی خواہش کے ساتھ یہ بھی کہتے تھے کہ یہ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ کس کو پاک فوج کا سربراہ تعینات کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری میں تاخیر کی وجہ اسی ماہ میں 2 سینیئر جرنیلوں کی ریٹائرمنٹ تھی، اگر سمری پہلے آتی تو ان کا نام بھی شامل ہوتا۔

ملک احمد خان نے کہاکہ عمران خان چاہتے تھے کہ جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی رہیں اور یہیں سے آرمی چیف بنا دیا جائے۔ جنرل باجوہ سے یہاں تک مطالبہ کیا گیا کہ اگر آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے کور کی کمانڈ کرنا ضروری ہے تو رولز میں ترمیم کرکے آئی ایس آئی کو کور کا درجہ دے دیں۔

’پراجیکٹ عمران پر 2011 میں کام شروع ہوگیا تھا‘

انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ عمران پر 2011 میں کام شروع ہو گیا تھا، اور پھر 2014 اور اس کے بعد جو کچھ ہوا یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہورہا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے وقت چینی سفیر نے عمران خان سے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا مگر وہ انکار ہوگئے۔ ’جو شخصیت عمران خان کو دھرنا ختم نہ کرنے کا کہہ رہی تھی، وہی یہ یقین دہانی بھی کروا رہی تھی کہ چینی صدر کی سیکیورٹی کا معاملہ ہم سنبھال لیں گے‘۔

’نواز شریف کے خلاف جو کچھ ہوا اس میں عدلیہ اور فوج ملوث تھے‘

ملک احمد خان نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف جو کچھ ہوا اس میں عدلیہ اور فوج سمیت دیگر لوگ ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ عاصم منیر اور فیض حمید کی جگہ کسی اور کو آرمی چیف بنالیتے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو فوج کے خلاف بغاوت کی گئی، جس پر جنرل باجوہ کو بھی شدید غصہ ہے، اور جب میری بات ہوئی تو وہ افسردہ تھے۔

ملک احمد خان نے کہاکہ اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، کیونکہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘