نہاتے ہوئے آپ کو دانت برش کیوں نہیں کرنے چاہیے؟

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ نہاتے ہوئے دانت صاف کرنا برا خیال ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے جسم میں خطرناک بیکٹیریا کی منتقلی ہوسکتی ہے۔

نہاتے ہوئے دانتوں کو صاف کرنا معمول کی طرح لگتا ہے اور اس سے وقت کی بچت بھی ہو جاتی ہے لیکن امریکا میں دانتوں کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ یہ ایک خطرناک طریقہ کار ہے۔

نہانے کے دوران دانت صاف کرنے میں کیا حرج ہے؟

گرم پانی اور بھاپ آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز کو جلد خراب کر دیتے ہیں جس سے ٹوتھ برش لمبے عرصے کے لیے پائیدار نہیں رہتے۔

ڈاکٹروں کا ماننا ہے جو لوگ شاور میں اپنے دانت صاف کرنے سے کراس کنٹیمینیشن (بیکٹیریا کی منتقلی کا عمل) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دانتوں کے کچھ پیشہ ور افراد کا یہ بھی ماننا ہے کہ دانت صاف کرنے والی مصنوعات کسی شخص کے حادثاتی طور پر پھسلنے اور گرنے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں، ایسا حادثہ دیگر مصنوعات (صابن، باڈی واش، شیمپو، کنڈیشنر وغیرہ) کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈینٹل سرجری کے ڈائریکٹر امبر بونائیگ کا کہنا ہے کہ دونتوں کی بہترین صحت کے لیے انہیں دن میں دو بار صاف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برش ہمیشہ شاور اور ٹوائلٹ سے دور کسی ٹھنڈی خشک جگہ پر رکھیں کیونکہ بیکٹیریا گیلی جگہ سے جلد پھیلتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں سونے اور تانبے کی تلاش کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری، چاغی میں اہم معاہدہ طے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک

کیا جان ریمبو کے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے؟ وائرل دعوؤں پر اداکار پھٹ پڑے

10 کروڑ ڈالر کا سیاحتی منصوبہ مشکلات کا شکار، خیبرپختونخوا کے 4 سیاحتی زونز کہاں ہیں؟

میر علی اور اورکزئی میں آپریشنز، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 43 خوارج مارے گئے

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے