عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالت میں گیا تو ہمیں عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہیے، اسد قیصر

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالت میں گیا تو ہم پرامن احتجاج کریں گے، بلکہ ہمیں عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلط فیصلہ تھا، ہم نے انہیں توسیع دے کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا، ایکسٹینشن کسی کو بھی نہیں ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان

اسد قیصر نے کہاکہ امید ہے عمران خان جلد جیل سے باہر آجائیں گے، اس وقت پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے چلتے ہیں۔

سابق اسپیکر نے کہاکہ فیض حمید سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، ادارہ اپنے اندرونی معاملات خود کرے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پورے جی ٹی روڈ سے کہیں بھی نہیں جیتی، ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، نظام لپیٹنا ہے تو لپیٹ دیں کیونکہ ہمارے لیے ملک میں پہلے بھی مارشل لا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ ڈرا ہوں، نہ گھبرایا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، اور یہ سب کچھ مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں