سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی سماعت ، اسلام آباد پولیس کی شہریوں کے لیے ہدایات جاری

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے آج سپریم کورٹ میں ہونے والی اہم سماعت کے حوالے سے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوں گے یا جن کو عدالت عظمیٰ کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اجازت نامہ جاری ہوگا۔

ترجمان پولیس کے مطابق قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع 15 پر دیں۔

واضح رہے کہ آج پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التوا کے حوالے سے اہم سماعت ہونے جارہی ہے جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ حکومتی اتحاد کی  جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘