’یہ پاگل نہیں بلکہ پاگل بنا رہی ہے‘، کارساز واقعے میں ملوث نتاشا کی موج مستی کی ویڈیو وائرل

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا دانش نے اپنی تیز رفتار کار کے نیچے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن ملزمہ کے وکیل کی جانب سے انہیں ذہنی مریض قرار دے کر سزا سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ نتاشا دانش مختلف کمپنیوں کی چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ نفسیاتی مریضہ کمپنیاں بھی چلا رہی ہو، صارفین نے مطالبہ کیا کہ ملزمہ کو کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں دو خواتین کو گاڑی میں موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود ایک خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نتاشا دانش ہیں۔ صارفین ملزمہ کی ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے اور سوال کرتے نظر آئے کہ کیا یہ خاتون پاگل ہے جو ایسے گاڑی چلاتے ہوئے موج مستی کر رہی ہے۔

احمد امین نے نتاشا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خاتون پاگل نہیں ہیں بلکہ سب کو پاگل بنا رہی ہیں۔

حسیب چوہدری لکھتے ہیں کہ یہ کیسی پاگل ہے جو 8 کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پاگل وہ بھی ہونا چاہتے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اس خاتون کا انجام بھی شارخ جتوئی جیسا ہی ہو گا پہلے ان کی ضمانت ہوگی اور پھر آرام سے یہ یورپ کے کسی ملک میں زندگی گزار رہی ہوں گی۔

واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم