خیبرپختونخوا: نئے سرکاری اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں نئے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اسکولز اب کرائے کی عمارتوں میں قائم کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی مشکلات اور بروقت اسکول کی سہولت دینے کے لیے رینٹ بلڈنگ کانسیپٹ منصوبے شروع کرنے پر کام جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 650 پرائمری اور مڈل اسکولوں کو کرائے کی عمارتوں میں شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ہری پور اسکول میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا

اسکول کی عمارت تعمیر پر 5 سال کا وقت اور  3 کروڑ روپے کا خرچ آتا ہے، خالی خزانے کے باعث نئے اسکولوں کا تعمیر ممکن نہیں۔ کرائے کے اسکول بندوبستی اضلاع میں قائم ہوں گے، منصوبے پر 1 ارب 40 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ 5 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔

دستاویز کے مطابق اسکولوں کو 3 ، 4 اور 5 سال کے لیے کرایہ پر لیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باعث کرایہ کے بلڈنگ میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے سے زیادہ طلبا کو اسکول کی سہولیات میسر آئیں گی۔

محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق مڈل اسکول 3 سال، پرائمری اسکول 5 سال کے لیے کرائے پر لیا جائے، سی این ڈبلیو سے عمارت کی حالت پرسرٹیفکیٹ لیا جائے گا۔ عمارت کا مالک 3 سے 5 سال قبل نوٹس کے بغیر خالی کرانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ اسٹاف کو پالیسی کے مطابق کنٹریکٹ پر ہائر کیا جائے گا۔ عمارت کےکرایوں کاتعین کمیٹی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں