ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ اڈیالہ جیل کی گمشدگی کے حوالے سے عمران خان کا نیا انکشاف

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ عرصہ قبل عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ محمد اکرم کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد اکرم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں اپنی پیشی کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ نئے انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‏عمران خان کی سہولت کاری: اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ کی بازیابی کی درخواست پر پولیس کو عدالت کا نوٹس

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے گزشتہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ کو ان کی فون بیٹوں سے بات کرانے کی پاداش میں جیل سے لاپتا کردیا گیا اور اب اگر نئے ڈپٹی نے بھی کبھی بات کروائی تو وہ بھی گمشدہ ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ فرار ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر  یہ کیا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیے: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ

عمران خان نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود میری اپنے بیٹوں سے فون پر بات ہی نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیل کے نئے ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ ان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائیں گے تو انہیں بھی اٹھا لیا جائے گا۔

’دہشتگردی ملک کو تباہ کر رہی ہے‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ جو دہشتگردی ہو رہی ہے یہ پی ٹی ائی کی وجہ سے ہے تو کیا بلوچستان میں، بارڈر پر اور کچے کے علاقے میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے وہ ہماری وجہ سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ملک بھر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ و لوٹ مار بھی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کے مزید افسران کے تبادلے

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے بہت برا ہو رہا ہے اس کا الزام بھی اسٹیبلشمنٹ پر آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشتگردی پاکستان کو تباہ کر رہی ہے  اور میں پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

’قوم 8 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کرے‘

عمران خان نے کہا کہ ’میں ساری قوم کو کہتا ہوں کہ 8 ستمبر کو باہر نکلے اور جلسے میں شرکت کرے۔

یہ بھی پڑھیے: جنرل فیض کی گرفتاری، عمران خان کو جیل میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟

اس موقعے پر عمران خان نے اس بات پر احتجاج کیا کہ کمرہ عدالت آنے سے میڈیا رپورٹرز کو بار بار روکا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘