میرے گمشدہ بچے کی بازیابی کا کیس ختم کردیا جائے، غریب خاتون کی سندھ ہائیکورٹ سے استدعا

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غربت کے ہاتھوں مجبور ایک ماں نے سندھ ہائیکورٹ سے اپنے 8 سالہ گمشدہ بیٹے کی بازیابی کا کیس ختم کرنے کی استدعا کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 8 سالہ ظہیرعلی سمیت دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کی۔ لاپتا بچے کی والدہ نے عدالت میں اپنی درخواست کی خود پیروی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھی جائے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

لاپتا بچے ظہیر علی کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم حیدرآباد سے کراچی گھومنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران میرے جگر کا ٹکڑا غائب ہوگیا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میرے ساتھ پولیس اور فیس نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا، میرا شوہر ایک مزدور ہے جو بڑی مشکل سے گھر کے اخراجات پورے کررہا ہے۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کیس ختم کردیا جائے، ہر پیشی پر حیدرآباد سے کراچی نہیں آسکتی، اگر میرا بیٹا ملنا ہوگا تو مل جائے گا، میں اللہ پر سب چھوڑ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

خاتون کی استدعا پر درخواست خارج

اس موقع پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ آپ آنے کی تکلیف نہ کریں تو بھی کیس چلتا رہے گا، ہم آپ کے بچے کو بازیاب کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

عدالت نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے 8 سالہ بچے کی گمشدگی کی درخواست اہل خانہ کی استدعا پر خارج کردی، عدالت نے مزید درخواستوں کی سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟