معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان گرفتار

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا

ایف آئی اے نے بتایا کہ اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔

معروف یوٹیوبر اوریا مقبول جان کی گرفتاری کی سوشل میڈیا پر صحافیوں نے بھرپور مذمت کی، عمران ریاض خان نے ان کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ اختلاف رائے کوئی جرم تو نہیں ہے۔

صحافی شاکر اعوان نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو مبارک ثانی کیس پر اختلاف رائے کا اظہار کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو قائد اعظم سے زیادہ مقبول کہنے والے اینکر پرسن کا معاملہ کمیٹی کے سپرد

ایک خاتون شمع جنیجو نے لکھا کہ اوریا مقبول کی گرفتاری کی خبر دیکھی ہے، کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے؟

 واضح رہے گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو بھی لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں