پاکستان میں حالیہ دنوں میں مختلف سوشل میڈیا سائٹس اور مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے چین سے درآمد کردہ ’فائر وال‘ کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ اور خاص طور پر سوشل میڈیا تک رسائی کی رفتار کم ہو گئی ہے۔
فائر وال کی تنصیب کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنے آن لائن کاموں میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے جس پر شہری سیخ پا ہیں۔ دوسری طرف سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے چھپ چھپا کر کیے جانے والے کام شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔ اگر حکومت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشورہ کر لیتی تو اسے زیادہ تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: فائر وال کی تنصیب کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار کو کس طرح بہتر کیا جاسکتا ہے؟
اب اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ صحافی و اینکر منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستان میں اسرائیل کی ایک کمپنی کا فائر وال پہلے سے ہی موجود ہے جو پی ٹی اے نے انسٹال کیا ہوا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
🚨بڑا انکشاف
پاکستان میں اسرائیل کی ایک کمپنی کا فائرل وال پہلے ہی PTA نے انسٹال کیا ہوا ہے۔
ایکسپرٹ IT کنول چیمہ pic.twitter.com/YQTKtNXDqF— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 1, 2024
ایک صارف نے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کے بیان پر سوال کیا کہ پاکستان کے اسرائیلیوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات کیوں ہیں؟
تہلکہ خیز انکشاف ‼️
آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی اسرائیلی کمپنی کی فائر وال لگی ہوئی ہے،
چائنہ والی تو اب لگائی گئی ہے۔پاکستان کے اسرائیلیوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات کیوں ؟؟؟ pic.twitter.com/Df2sSLhSgE
— Faisal bhatti 🇵🇰 (@Bhatti_92) September 1, 2024
ڈاکٹرعمران لکھتے ہیں کہ یہ اسرائیلی نہیں بلکہ کینیڈا کی کمپنی ہے اور فائروال کو 2020 میں نصب کیا گیا تھا۔
It is not Israeli compny it is canadia company n firewal was placed in 2020 pic.twitter.com/F3DoD4xfbD
— Dr Imraan, PhD (@Drimraan_Phd) September 1, 2024
یاسر نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ سینڈ وائن دنیا کی مشہور و معروف کمپنی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی اے میں لگایا گیا سسٹم انہی کا ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
سینڈ وائن دنیا کی مشہور و معروف کمپنی ہے ۔ اور یہ سب کو پتہ ہے کہ ان کا سسٹم لگا ہوا ہے پی ٹی اے میں ۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے
— Yasir (@yasir_umair) September 1, 2024
فائر وال کیا ہے؟
فائر والز کو گیٹڈ بارڈرز یا گیٹ ویز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو نجی نیٹ ورک میں ہونے والی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہیں۔
فائر والز ویب ٹریفک پر ‘چوک پوائنٹس’ بناتی ہیں، جس پر طے شدہ پیرامیٹرز کے ایک سیٹ پر ٹریفک کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ کچھ فائر والز آڈٹ لاگز میں ٹریفک اور کنکشن کا بھی پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
فائر وال کیسے کام کرتی ہے؟
فائر وال سسٹم بنیادی طور پر ایسا نظام ہے جو انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگایا جاتا ہے جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہوتا ہے۔
فائر وال کی مدد سے ناپسندیدہ ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مخصوص مواد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی مواد کو فائر وال کی مدد سے بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔
فائر وال کی اقسام
فائر والز کی مختلف اقسام میں فلٹرنگ کے مختلف طریقے شامل ہوتے ہیں۔
فائر وال کی اقسام کو ان کے کام کے طریقہ کار سے الگ کیا جاتا ہے مثلاً کنکشن ٹریکنگ، فلٹرنگ کے اصول اور آڈٹ لاگز۔