ہنزہ میں میراتھن ریس، شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح کیا کہتے ہیں؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنزہ گوجال میں فرسٹ قراقرم میراتھن ریس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے 3 سو سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر کاشف خلیل اور میرِ محفل معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ تھے۔

اس موقع پر فورس کمانڈر کاشف خلیل، صوبائی وزیر غلام محمد اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ حسینی گوجال کے عمائدین نے اپنا سپاسنامہ بھی پیش کیا۔

فورس کمانڈر کاشف خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورت علاقہ ہے، یہاں کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان اور ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس قسم کےایونٹ منعقد ہونے چاہئیں تاکہ یہ علاقہ پروموٹ ہوسکے۔

 تقریب میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں اور ایتھلیٹس نے بھی میرا تھن ریس میں شرکت کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان اور ہنزہ کو دنیا کا خوبصورت علاقہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟