نواز شریف نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگا کر بوٹ کو عزت دے دی، عمران خان

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 2 نئی انٹریاں ہونے والی ہیں ایک یہ کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر بوٹ کو عزت دے دی اور دوسری انٹری بھی نواز شریف کی ہی ہوگی کہ 4امپائروں کو ملا کر کھیلنے کے بعد بھی میچ ہار گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے، خواجہ آصف نے بھی فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔

مزید پڑھیں: نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

’احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا، احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے، احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے‘۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے انہیں 9مئی کا شور مچاتے ہیں، 9مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ 9مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی۔

’جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ 9مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی 9مئی کی سازش اسی نے کی۔

یہ پڑھیں: عمران خان کی نصرت فتح علی خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ پرانی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، نواز شریف کو جتانے کے لیے 74ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔ نواز شریف کو یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے 74ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

’بات چل رہی ہے مذاکرات کی، محمود خان اچکزئی حکومت سے بات کررہے ہیں، بات چیت کے لے ہمیشہ تیار ہیں‘۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں۔ ان سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کے لیے عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے

’ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے، تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی جریدے گارجین نے عمران خان کو طالبان کا دوست قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا۔ اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ فلاحی کام میں نے کیے ہیں، 2اسپتال بنائے، 2یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟