کیس کو 9 ستمبر میں ہی رکھیے گا، 9 الیون میں مت ڈالیے گا، شاہ محمود قریشی کا جج سے مکالمہ

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9مئی مقدمات پر سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی اور جج خالد ارشد کے درمیان مکالمہ ہوا، اس دوران شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ آپ اپنے ترازو میں انصاف کو تولیے، جج خالد ارشد نے کہا کہ میں اس کیس کو 9 تاریخ تک ملتوی کررہا ہوں، شاہ محمود نے کہاکہ کیس کو 9ستمبر میں رکھیے گا، نائن الیون میں مت ڈالیے گا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی جیل میں سماعت ہوئی، شاہ محمودقریشی، عمر سرفرازچیمہ، یاسمین ارشد، عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سیاسی معاملات میں حکومت کے قول و فعل میں تضاد افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

جج خالد ارشد نے کہاکہ آج میں نے کیس صرف اگلی تاریخ کے لیے ملتوی کرنا ہے، اب میں نے کوئی آرڈر نہیں کرنا، میں شاید کل ہی اپنا چارج چھوڑ دوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں گلہ ہے کہ آپ نے ہماری ضمانتوں پر فیصلہ نہیں کیا، اب آپ نئی ڈیوٹی پر جا رہے ہیں آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

’ضمانت تو ہمارا حق ہے، ہم نے کون سا اس ملک سے بھاگ جانا ہے‘۔

جج نے ریمارکس دیے کہ جو آزادی کسی کے گلے پڑے قانوناً اس کی اجازت نہیں ہوسکتی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور جج خالد ارشد کے درمیان بھی مکالمہ ہوا، یاسمین راشد نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ آج آپ نہ بولیں، نئے جج آئیں گے تو ان کے سامنے دل کھول کرباتیں کیجیے گا۔

رہنما پی ٹی آئی عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہوگیا کہ جیل میں ہیں، اور اب تک 4 جج بدل چکے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں 9مئی کیسز کے کیپٹل ہل جیسے فیصلے ہونے چاہییں، دوسری طرف کیسز کا فیصلہ ہی نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی متوقع

تاہم، کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 9ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت نے شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ