’ضروری نہیں ہر چیز ہر اعتبار سے بہترین ہو‘ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ اور تصاویر وائرل

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق شوہر کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ علیحدگی کے بعد سے ثانیہ مرزا نے خود کو اپنے بیٹے اذہان کی پرورش کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ثانیہ انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اکثر حوصلہ افزا پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں  ان کے مداح خوب دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور اس پر تبصرے کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی فریش دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں، ایک دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا کو جم کرتے ہوتے دیکھا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں وہ گھر میں موجود ہیں اور شیشے کے سامنے کھڑی سیلفی لیتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک معنی خیز پوسٹر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا’ میں سمجھتی ہوں کہ ہر روز ایسا کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے جسے سراہا جانا چاہیے اور میں ضروری نہیں سمجھتی کہ میرے لیے ہر چیز ہر اعتبار سے بہترین ہو۔‘

ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر جہاں صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے انہیں فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم